قومی جوڈو کے کھلاڑی تربیت کے لئے 20فروری کو ہنگری روانہ ہوں گے

اسلام آباد ۔05 فروری (اے پی پی) 3قومی جوڈو کے کھلاڑی جدید اور اعلی معیار کی تربیت کے لئے 20فروری کو ہنگری روانہ ہوں گے، فیڈریشن نے کھلاڑیوں کے نام ہنگری آرگنائزر کو بھیج دیئے ہیں۔ پی جے ایف کے نائب صدر اور میڈیا ڈائریکٹر مسعود احمد خان نے کے مطابق فیڈریشن نے تین کھلاڑیوں کے نام ہنگری میں تربیت کےلئے فائنل کر دیئے ہیں۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن شاہ حسین …

اسلام آباد ۔05 فروری (اے پی پی) 3قومی جوڈو کے کھلاڑی جدید اور اعلی معیار کی تربیت کے لئے 20فروری کو ہنگری روانہ ہوں گے، فیڈریشن نے کھلاڑیوں کے نام ہنگری آرگنائزر کو بھیج دیئے ہیں۔ پی جے ایف کے نائب صدر اور میڈیا ڈائریکٹر مسعود احمد خان نے کے مطابق فیڈریشن نے تین کھلاڑیوں کے نام ہنگری میں تربیت کےلئے فائنل کر دیئے ہیں۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن شاہ حسین شاہ، قیصر خان اور افتخار احمد کو جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت کےلئے ہنگری بھجوائے گی جبکہ مدثر علی کو ریزرو میں رکھا گیا ہے۔