قومی روک بال چیمپئن شپ 25 نومبر سے شروع ہوگی

103
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

اسلام آباد ۔ 2 نومبر (اے پی پی) پاکستان روک بال فیڈریشن کے زیراہتمام اور خیبر پختونخوا روک بال ایسوسی ایشن کے تعاون سے قومی روک بال چیمپئن شپ 25 نومبر سے پشاور میں شروع ہوگی۔ گذشتہ روز اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان روک بال فیڈریشن کی سیکرٹری جنرل امہ لیلیٰ کلثوم رانا نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے دس ٹیمیں شرکت کریں گی اور ان ٹیموں کو شرکت کےلئے دعوت نامے بھیجے دیئے گئے ہیں جن میں پاکستان پولیس، پاکستان واپڈا، پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان، اسلام آباد ، فاٹا، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان شامل ہیں