قومی سائیکلنگ ٹیم اعلی معیار کی تربیت کےلئے 14 جولائی کو کوریا روانہ ہوگی

اسلام آباد ۔ 26 جون (اے پی پی) 4 رکنی قومی سائیکلنگ ٹیم جدید اور اعلی معیار کی تربیت کےلئے 14 جولائی کو کوریا روانہ ہوگی ۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری سید اظہر علی شاہ نے بتایا کہ کوریا میں تربیتی کیمپ 16 جولائی سے شروع ہوگا، جس میں پاکستان کے دو کھلاڑی اور دو کوچز شرکت کریں گے ۔ کھلاڑیوں میں ارسلان انجم اور ندا فاطمہ جبکہ کوچز میں نجیب الرحمن اور جان عالم شامل ہیں۔