قومی سائیکلنگ چیمپیئن شپ 12 مئی سے شروع ہوگی

183

اسلام آباد ۔ 6 مئی (اے پی پی) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام 62ویں قومی سائیکلنگ چیمپیئن شپ 12سے 16مئی تک لاہور میں ہوگی۔ چیمپیئن شپ میں چاروں صوبوں، آرمی، واپڈا، ہائیر ایجوکیشن کمیشن، سوئی سدرن گیس، اسلام آباد اور فاٹا کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ ایونٹ میں ٹریک اور روڈز کے مقابلے منعقد ہوں گے۔