قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ سے ایم ڈی پاکستان ٹورازم چوہدری عبدالغفور خان کی ملاقات ، سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات اور دیگر امور پر گفتگو

اسلام آباد ۔ 8 مئی (اے پی پی )قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ سے منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان ٹورازم چوہدری عبدالغفور خان نے ملاقات کی جس میں سیاحت کے فروغ کے سلسلے میں کیئے جانے والے اقدامات اور دیگر امور پر گفتگو ہوئی۔ترجمان پی ٹی ڈی سی کے مطابق ملاقات کے دوران ایم ڈی پی ٹی ڈی سی چوہدری عبدالغفور کا کہنا تھا کہ پاکستان میں امن …

اسلام آباد ۔ 8 مئی (اے پی پی )قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ سے منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان ٹورازم چوہدری عبدالغفور خان نے ملاقات کی جس میں سیاحت کے فروغ کے سلسلے میں کیئے جانے والے اقدامات اور دیگر امور پر گفتگو ہوئی۔ترجمان پی ٹی ڈی سی کے مطابق ملاقات کے دوران ایم ڈی پی ٹی ڈی سی چوہدری عبدالغفور کا کہنا تھا کہ پاکستان میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری کے باعث سیاحوں کا اعتماد بحال ہوا ہے اور گزشتہ سال مقامی و غیر ملکی سیاحوں کی بڑی تعداد نے پاکستان کا ر±خ کیا۔ اس سلسلے میں سیاحوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کیلئے ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں سے رابطے جاری ہیں تا کہ پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت قیام و طعام اور انفراسٹرکچرکی سہولیات قائم کی جا سکیں۔ گلگت بلتستان اور اسلام آباد سمیت پاکستان بھر میں نئی اور جدید سفری سہولیات قائم کی جائیں گی۔ سیاحت کے شعبے میں پروفیشنل اور ہ±نرمند افرادی قوت فراہم کرنے کیلئے ٹریننگ پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا۔ ساحلی پٹی پر بیچ ریزارٹس قایم کیئے جا رہے ہیں۔ خارجہ ا±مور کے بعد سیاحت ہی ایسا شعبہ سے جس سے قوموں کے قریبی تعلقات مزید بہتر ہو سکتے ہیں۔