لاہور۔10جولائی (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سےبدھ کوجاری اعلامیہ میں اس بات کی تصدیق کردی گئی ہےکہ سابق کرکٹر عبد الرزاق اور وہاب ریاض کو آگاہ کر دیا ہے کہ قومی سلیکشن کمیٹی میں ان کی خدمات کی مزید ضرورت نہیں ہوگی۔ ترجمان پی سی بی کے مطابق عبد الرزاق مردوں اور خواتین کی سلیکشن کمیٹی کے رکن تھے جبکہ وہاب مردوں کی سلیکشن کمیٹی کے رکن تھے۔ترجمان کے مطابق پی سی بی سلیکشن کمیٹی کی تشکیل کے بارے میں مزید معلومات بعد میں فراہم کرے گا۔