راولپنڈی۔6نومبر (اے پی پی):پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام قومی سینئر ہاکی چیمپئن شپ کے دوسرے روز 5 میچز کا فیصلہ ہوگیا۔ واپڈا‘ پاکستان ایئرفورس ‘ پاکستان آرمی‘ نیشنل بنک‘ سوئی سدرن نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔جمعہ کو ماڑی پٹرولیم ہاکی سٹیڈیم ایوب پارک راولپنڈی میں جاری چیمپئن شپ کے دوسرے روز کے پہلے میچ میں واپڈا نے پولیس ک7-2سے شکست دی۔ واپڈا کے سمیع اللہ نے تین گول …
قومی سینئر ہاکی چیمپئن شپ ،واپڈا‘ پاکستان ایئرفورس ‘ پاکستان آرمی‘ نیشنل بنک‘ سوئی سدرن نے اپنے اپنے میچز جیت لئے

مزید خبریں
راولپنڈی۔6نومبر (اے پی پی):پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام قومی سینئر ہاکی چیمپئن شپ کے دوسرے روز 5 میچز کا فیصلہ ہوگیا۔ واپڈا‘ پاکستان ایئرفورس ‘ پاکستان آرمی‘ نیشنل بنک‘ سوئی سدرن نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔جمعہ کو ماڑی پٹرولیم ہاکی سٹیڈیم ایوب پارک راولپنڈی میں جاری چیمپئن شپ کے دوسرے روز کے پہلے میچ میں واپڈا نے پولیس ک7-2سے شکست دی۔ واپڈا کے سمیع اللہ نے تین گول کرکے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا جبکہ علیم بلال نے دو گول کئے۔ پاکستان ایئرفورس نے پورٹ قاسم ک2-1 گول سے شکست دے دی۔ احمد علی اور کپتان شہباز نے ایک ایک گول سکور کیا۔ تیسرے میچ میں پاکستان آرمی نے نیوی کی ٹیم ک3-2 گول سے شکست دی۔ آرمی کی طرف سے محمد عباس نے دو اور ارسلان نے ایک گول کیا۔چیمپئن شپ کے چوتھے میچ میں نیشنل بنک نے ماڑی پٹرولیم کو 1-0 سے شکست دی۔دوسرے روز کے آخری میچ میں سوئی سدرن نے یکطرفہ مقابلے کے بعد پنجاب کو 6-1 سے شکست دے دی۔ ذیشان اور مبشر نے دو دو گول سکور کئے۔








