چیچہ وطنی۔ 05 دسمبر (اے پی پی):قومی شاہراہ پر مسافر بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا،پولیس کے مطابق زم زم ٹاؤن چیچہ وطنی کا رہائشی حاجی محمدسردار موٹر سائیکل پر ہڑپہ جارہا تھا کہ آبادی دادفتیانہ کے قریب ملتان کی جانب سے آنیوالی تیزرفتار بس نے اسکی موٹر سائیکل کو عقب سے ٹکر ماردی،
حادثہ کے نتیجہ میں 45سالہ حاجی محمد سردار سڑک پر گر کر شدید زخمی ہوگیا اور طبی امداد ملنےسے قبل ہی دم توڑ گیا،بس ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا،پولیس نے بس قبضہ میں لیکر کاروائی شروع کردی ہے۔