قومی وطن پارٹی کے مرکزی چئیرمین آفتاب خان شیرپاؤ کا سابق سینیٹر ہدایت اللہ خان پر دہشت گردانہ حملہ اور شہادت پر اظہار افسوس

219

اسلام آباد۔3جولائی (اے پی پی):قومی وطن پارٹی کے مرکزی چئیرمین آفتاب خان شیرپاؤ نےسابق سینیٹر ہدایت اللہ خان پر دہشت گردانہ حملہ اور شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

بدھ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ باجوڑ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ میں سابق سینیٹر ہدایت اللہ خان کی شہادت پر دلی افسوس ہوا،ان کے ہمراہ دیگر اہم افراد کی شہادت کا سن کر انتہائی دکھ اور صدمہ ہوا۔ آفتاب شیرپاؤ نے کہا کہ سوگوار خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔

اس واقعہ میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے کسی کوتاہی کی مکمل چھان بین کی جانی چاہئے،اس گھناؤنے فعل کے ذمہ دار عناصر کے خلاف بھی سخت ترین کارروائی بھی کی جانی چاہئے۔