راولپنڈی ۔ 7 فروری (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام قومی ریجنل ون ڈے کپ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی، سیمی فائنل مرحلے کا آغاز (آج) جمعرات سے ہو گا، پہلے سیمی فائنل میں کراچی وائٹس کا مقابلہ پشاور پینتھرز سے ہو گا۔ قومی ون ڈے کپ اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے اور چار بہترین ٹیموں کراچی وائٹس، راولپنڈی ریمز، …
قومی ون ڈے کپ سیمی فائنل مرحلے کا آغاز (آج) ہو گا، پہلے سیمی فائنل میں کراچی وائٹس کا مقابلہ پشاور پینتھرز سے ہو گا

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 7 فروری (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام قومی ریجنل ون ڈے کپ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی، سیمی فائنل مرحلے کا آغاز (آج) جمعرات سے ہو گا، پہلے سیمی فائنل میں کراچی وائٹس کا مقابلہ پشاور پینتھرز سے ہو گا۔ قومی ون ڈے کپ اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے اور چار بہترین ٹیموں کراچی وائٹس، راولپنڈی ریمز، اسلام آباد اور پشاور پینتھرز نے شاندار کھیل کی بدولت سیمی فائنل میں جگہ بنا رکھی ہے، کراچی وائٹس، راولپنڈی ریمز، پشاور پینتھرز نے پانچ، پانچ جبکہ اسلام آباد نے تین فتوحات حاصل کر کے لاسٹ فور تک رسائی حاصل کی، ایونٹ کے سیمی فائنل مرحلے کا آغاز آج جمعرات سے ہو رہا ہے، پہلے سیمی فائنل میں کراچی وائٹس کا مقابلہ پشاور پینتھرز سے ہو گا جبکہ دوسرا سیمی فائنل (کل) جمعہ کو راولپنڈی ریمز اور اسلام آباد کے درمیان کھیلا جائے گا، سیمی فائنلز اور فائنل میچ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، واضح رہے کہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 11 فروری کو کھیلا جائے گا۔








