دبئی۔13جون (اے پی پی):قومی ویمنز ٹیم کی ابھرتی ہوئی کھلاڑی طوبیٰ حسن نے آئی سی سی ویمنز پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔ سری لنکا کے خلاف اپنی ڈیبیو سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے یہ اعزاز اپنے نام کرنے والی طوبیٰ حسن پہلی پاکستانی کھلاڑی بن گئی ہیں۔
طوبی نے سری لنکا کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچوں میں 8.8 کی اوسط سے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ اپنے پہلے ہی انٹرنیشنل میچ میں طوبیٰ حسن نے 8 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کرکے پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ بھی جیتا تھا اور بہترین اکانومی ریٹ کی وجہ سے سیریز کی بہترین کھلاڑی بھی قرار پائیں۔
اس سے قبل پاکستان کی دو خواتین کھلاڑی آئی سی سی ویمن پلئیر آف دی منتھ کے لیے نامزد ہوچکی ہیں جن میں طوبیٰ حسن اور کپتان بسمہ معروف شامل تھیں۔