خیبرپختونخوااسمبلی میں234.98ارب روپے کاضمنی بجٹ پیش

خیبرپختونخوااسمبلی میں234.98ارب روپے کاضمنی بجٹ پیش

پشاور۔13جون (اے پی پی):خیبرپختونخوااسمبلی میں234.98ارب روپے کاضمنی بجٹ برائے مالی سال22-2021پیش کردیاگیا جس میں اخراجات جاریہ270.26ارب ،ترقیاتی اخراجات64.72ارب اورمتفرق اخراجات جاریہ ترقیاتی اخراجات14.900ارب روپے شامل ہیں پیر کے روز اسمبلی اجلاس میں ضمنی بجٹ پیش کرتے ہوئے صوبائی وزیر خزانہ تیمورسلیم جھگڑا نے کہاکہ مالی سال2021-22کابجٹ پیش کرتے وقت ریونیواخراجات جاریہ کے میزانیہ کاتخمینہ747.23ارب روپے لگایاگیاتھا

جس میں99ارب روپے نئے ضم شدہ اضلاع کےلئے تھے نظرثانی شدہ تخمینہ میں یہ رقم894.09ارب روپے ہوگئی ہے اسی طرح مجموعی نظرثانی شدہ تخمینہ ،جاریہ میزانیہ کے تخمینہ سے146.86ارب روپے زیادہ ہے انہوں نے کہاکہ بعض گرانٹس کے مختلف مدات میں مختص شدہ تخمینہ سے زائد خرچ کرناپڑا یاگرانٹس کے اندر نئے Objectsکےلئے رقوم مختص کی گئیں جس کی وجہ سے اخراجات جاریہ کے ضمنی بجٹ کاحجم170.26ارب روپے کا ہے جس کی منظوری ایوان سے لیناضروری ہے انہوں نے کہاکہ صوبائی اسمبلی کوملازمین کی تنخواہوں میں سالانہ انکریمنٹ ،الائونسز،اعزازیہ کے بلوں اور POLکی مد میں فنڈکی فراہمی کی غرض سے مجموعی طور پر8,93کروڑروپے کی اضافی رقم جاری کی گئی

محکمہ انتظامیہ کوملازمین کی تنخواہوں میں سالانہ انکریمنٹ،ایگزیکٹیو الائونس،ہائوس رینٹ ،لیوانکیشمنٹ ،POL، بجلی کے بلز اور گاڑیوں کی خریداری کی مد میں فنڈکی غرض سے مجموعی طور پر54.55کروڑروپے کی اضافی رقم جاری کی گئی محکمہ جیل خانہ جات وتفصیہ مجرمان میں نئی اسامیوں کی تخلیق،بجلی،پی اوایل،لیوانکیشمنٹ ،وردی،گاڑیوں اور سی سی ٹی وی کیمروں کی خریداری کی مد میں فنڈزکی فراہمی کی غرض سے مجموعی طو رپر51.39کروڑروپے کی اضافی رقم جاری کی گئی محکمہ پولیس میں نئی اسامیوں کی تخلیق اورمختلف اشیاءضروریہ کی خریداری کی مد میں مجموعی طور پر4.15ارب روپے کی اضافی رقم جاری کی گئی

محکمہ ایڈمنسٹریشن آف جسٹس میں نئی اسامیوں کی تخلیق،تنخواہوں میں انکریمنٹ،سپیشل الائونس ،دیراپر اور لوئرکوہستان میں جوڈیشل کمپلیکس کےلئے حصول اراضی،پشاورہائیکورٹ اور ضلعی عدلیہ کےلئے آئی ٹی آلات کی خریداری ،پی اوایل ،گاڑیوں کی مرمت ،نئی گاڑیوں کی خریداری ،پشاورہائیکورٹ اور ضلعی عدلیہ کی عمارت کی مرمت،مختلف بارزکوگرانٹ ،ان ایڈاورلیوانکیشمنٹ کی مد میں فنڈزکی فراہمی کی غرض سے مجموعی طور پر1.35ارب روپے کی اضافی رقم جاری کی گئی

محکمہ شاہرات وعمارت میں مجموعی طور پر3.05،محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ میں ایک ارب49کروڑ3لاکھ ،محکمہ زراعت میں ایک ارب،14کروڑ، محکمہ افزائش حیوانات میں27.99ارب،جنگلات وماحولیات میں59.52ارب،جنگلی حٰات میں36.22ارب ،آبپاشی میں51.77کروڑ،صنعت1.07ارب،معدنیاتی ترقی16.92کروڑ،محکمہ پرنٹنگ وسٹینشری3.82کروڑ،گرانٹ ٹولوکل کونسل4.22ارب،ڈسٹرکٹ سیلری31ارب،بین الصوبائی رابطہ1.03کروڑ،ٹرانسپورٹ1.22ارب روپے،پرو۔پورانیشیٹیوفارفوڈسپورٹ پروگرام5.40ارب روپے شامل ہیں،

اسی طرح لونزاینڈایڈوانسزکی مد میں مجموعی طور پر82.06کروڑروپے،وفاقی قرضہ جات کی مد میں مجموعی طور پر130.20ارب روپے کی اضافی رقم اورمتفرق اخراجات کی مد میں14.900روپے کی اضافی رقم جاری کی گئی وزیرخزانہ نے ایوان کوبتایاکہ مالی سال 22۔ 2021 صوبائی سالانہ ترقیاتی بجٹ بشمول نئے ضم شدہ اضلاع کاکل 371.07ارب روپے تھا، جو نظرثانی شدہ تخمینہ جات میں 420.91 ارب روپے ہوگیا ہے۔

اس طرح ترقیاتی بجٹ میں 49.83 ارب روپے کاسکیموں کیلئے PSDP اضافہ ہوا۔تاہم 64.72 ارب روپے کا ضمنی ترقیاتی بجٹ پیش کیا جاتا ہے۔کیونکہ وفاق حکومت کی طرف سے ہمارے بجٹ سے ماسوائے 30.94 ارب روپے کے فنڈز فراہم کئے گئے اور کچھ سکیموں کو قبل ازوقت مکمل کرنے یا ان پر کام تیز کرنے کے لئے صوبائی حکومت نے اضافی رقوم فراہم کیں۔