وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ کو نوجوانوں کے لیے پالیسی سازی اور ملک کی پہلی قومی یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کی تیاری میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے تعریفی سند سے نوازا گیا۔
پہلی قومی یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کی تیاری، وزیراعظم کی جانب سے وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ کوتعریفی سند سے نوازا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔13اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ کو نوجوانوں کے لیے پالیسی سازی اور ملک کی پہلی قومی یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کی تیاری میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے تعریفی سند سے نوازا گیا۔وزارت آئی ٹی کے مطابق قومی یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کی تیاری اور اس کی منظوری میں شزا فاطمہ خواجہ نے کلیدی کردار ادا کیا۔ یہ پالیسی نوجوانوں کے لیے روزگار، ہنرمندی اور معاشی مواقع پیدا کرنے کے حوالے سے ایک اہم قومی اقدام ہے۔
شزا فاطمہ خواجہ نے اپنے سابقہ دور میں نوجوانوں سے متعلق پالیسی کی تیاری کا عمل شروع کیا تھا جسے موجودہ حکومت نے آگے بڑھاتے ہوئے عملی شکل دی اور قومی یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کی منظوری و اجراء ممکن بنایا۔ ان کی انتھک محنت اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے ان کی خدمات کا قومی سطح پر اعتراف اس بات کا مظہر ہے کہ حکومت نوجوانوں کو ملک کی ترقی کا اہم ستون سمجھتی ہے۔ قومی یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کا بنیادی مقصد نوجوانوں کے لیے روزگار اور کاروبار کے وسیع مواقع پیدا کرنا، ان کی مہارتوں کو مارکیٹ کی ضروریات سے ہم آہنگ کرنا اور انہیں ملکی معیشت میں موثر کردار ادا کرنے کے قابل بنانا ہے۔







