جمعرات کی رات سے15اگست کے دوران موسلادھار بارشوں کے باعث نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا اندیشہ

محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کیا ہے کہ جمعرات کی رات سے15اگست کے دوران موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی،مردان،صوابی،گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ اور لاہورمیں نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا اندیشہ ہے،بالائی خیبر پختونخوا (دیر، چترال، سوات، کوہستان، بونیر، بٹگرام، مانسہرہ،ہری پور، ایبٹ آباد)، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق موسمیات نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال کے …

اسلام آباد۔13اگست (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کیا ہے کہ جمعرات کی رات سے15اگست کے دوران موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی،مردان،صوابی،گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ اور لاہورمیں نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا اندیشہ ہے،بالائی خیبر پختونخوا (دیر، چترال، سوات، کوہستان، بونیر، بٹگرام، مانسہرہ،ہری پور، ایبٹ آباد)، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق موسمیات نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظربحیرہ عرب سے مرطوب ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں ، آج رات سے ان کی شدت میں اضافے کا امکان ہے ۔

مغربی ہوائوں کا ایک سلسلہ بھی ملک کےشمال مغربی علاقوں پر موجود ہے۔آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر، پنجاب،خیبرپختونخوا، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور حبس رہنےکا امکان ہے۔کل (جمعہ کو) کشمیر، پنجاب،خیبرپختونخوا، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے۔

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور حبس رہنےکا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم بالائی پنجاب اور خضدار میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش بلوچستان خضدار 31،پنجاب: لاہور (اقبال ٹاؤن 21، لکشمی چوک 13، نشتر ٹائون 11، گلبرگ 08، پانی والا تالاب 07، جوہر ٹائون 04، مناواں، گلشن راوی، گارڈن ٹائون، علی بلاک 03، سمن آباد 02، اپر مال، شادی پورہ 02، جیل روڈ، فرخ آباد 01)، فیصل آباد 08 اورگوجرانوالہ میں02ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ جمعرات کوریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : سبی ،دادو45، نوکنڈی اور دالبندین میں 44ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 

مزید خبریں