وفاقی وزیر برائے امور کشمیر،گلگت بلتستان،سیفران انجینئر امیر مقام نے دیر بالا میں مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر محمد نثار خان وردگ کی گاڑی پر دہشت گردوں کی فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔جمعرات کواپنے بیان میں انجینئر امیر مقام نے کہا کہ محمد نثار خان وردگ حملے میں معجزانہ طور پر محفوظ رہے جس پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں۔
وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کی دیر بالا میں مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر محمد نثار خان وردگ کی گاڑی پر دہشت گردوں کی فائرنگ کی شدید مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد۔13اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امور کشمیر،گلگت بلتستان،سیفران انجینئر امیر مقام نے دیر بالا میں مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر محمد نثار خان وردگ کی گاڑی پر دہشت گردوں کی فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔جمعرات کواپنے بیان میں انجینئر امیر مقام نے کہا کہ محمد نثار خان وردگ حملے میں معجزانہ طور پر محفوظ رہے جس پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ دہشت گردی خیبر پختونخوا کا سب سے بڑا مسئلہ ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور صوبے کے عوام کو اتحاد و یکجہتی کے ساتھ دہشت گردی کے ناسور کا مقابلہ کرنا ہوگا۔انجینئر امیر مقام نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے دوران دھرنا سیاست سے گریز اور قومی یکجہتی کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے خیبر پختونخوا کے عوام پر زور دیا کہ وہ سکیورٹی اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ دہشت گردی کے خاتمے اور صوبے میں امن کے قیام کی کوششوں کو مزید موثر بنایا جا سکے۔







