- Advertisement -
اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان والی بال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی ویمن والی بال چیمپئن شپ 24 اکتوبر سے پشاور میں شروع ہوگی۔ پاکستان والی بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل انجینئر شاہ نعیم ظفر نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے دس ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخواہ، پاکستان واپڈا، ہائرایجوکیشن کمیشن، پاکستان آرمی، پاکستان بورڈ، پاکستان پولیس اور آزاد جموں و کشمیر شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ سے ملک میں خواتین والی بال کھیل کو فروغ حاصل ہوگا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=117917
- Advertisement -