اسلام آباد ۔ 8 جنوری (اے پی پی) قومی ٹیم برٹش جونیئر سکوائش چیمپئن شپ میں شرکت کے بعد برطانیہ سے (کل) بدھ کی علی الصبح وطن واپس پہنچے گی۔پاکستان سکوائش فیڈریشن کے گیم ڈویلپمنٹ آفیسرز سکواڈرن لیڈر عامر اقبال کے مطابق ایونٹ میں قومی کھلاڑیوں نے انڈر۔13، انڈر ۔15، انڈر۔17 اور انڈر۔19کے کیٹیگریز کے مقابلوں میں حصہ لیا جس میں سے 2 کھلاڑیوں جن میں انڈر۔17 میں حارث قاسم اور انڈر۔15 میں نور زمان نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تاہم سیمی فائنل میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے میگا ایونٹ میں 128 کھلاڑیوں میں سے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ دریں اثناء پاکستان سکوائش فیڈریشن کے نائب صدر قمر زمان نے برٹس جونیئر سکوائش چیمپئن شپ میں قومی جونیئر کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں مجموعی طور پر پاکستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی اچھی رہی ہے۔