قومی ٹیم بھرپور تیاری کے ساتھ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کھیلے گی،چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ

قومی ٹیم بھرپور تیاری کے ساتھ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کھیلے گی،چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ

اسلام آباد۔8اکتوبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ قومی ٹیم بھرپور تیاری کے ساتھ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کھیلے گی،جو کھلاڑی آج پرفارم نہیں کرپا رہے وہ آگے جاکر ضرور پرفارم کریں گے۔

ہفتہ کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم پر کسی قسم کا کوئی دبائو نہیں ہے ،نئے کھلاڑی جو آج پرفارم نہیں کرپا رہے ،آگے جا کر اچھا پرفارم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں بابر اعظم کی شکل میں ہیرا ملا ہے، میرے خیال سے کپتان کو کھلاڑیوں کو ٹیم میں کھیلانے کا پورا حق ہونا چاہیے اور ہمیں اپنے کپتان کو مضبوط کرنا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کی کارکردگی اچھی ہوگی تو میری کامیابی ہوگی ،جب ٹیم ہارتی ہے تو میں ہارتا ہوں جس پر مجھے سخت افسوس ہوتا ہےلیکن جب ٹیم جیت جاتی ہے تو وہ میری جیت ہوتی ہے جس پر مجھے خوشی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ میری ٹیم کی کارکردگی اور فینز ہیں، ٹیم اچھا پرفارم کرے گی تو میں یہاں رہوں گااور اگر اچھا پرفارم نہیں کرے گی تو میں کیسے رہوں گا۔