قومی ٹیم نے ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیت کرکے ثابت کر دیا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، مدثر آرائیں

97

اسلام آباد ۔ 18 دسمبر (اے پی پی) پاکستا ن نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے کہا ہے کہ قومی ٹیم نے ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیت کرکے ثابت کر دیا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے۔ گذشتہ روز اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومتی اور سپانسر کی سرپرستی کے بغیر کوئی بھی کھیل ترقی نہیں کر سکتا اور اگر حکومت دیگر کھیلوں کرکٹ، ہاکی ، سکواش، سنوکر اور ٹینس کی طرح نیٹ بال کے کھلاڑیوں کی بھی حوصلہ افزائی کرے تو کھلاڑی عالمی سطح پر بھی ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں۔