قومی ٹیم چوتھے قطر انٹرنیشنل کپ ویٹ لفٹنگ چیمپیئن شپ میں شرکت کرےگی

114

اسلام آباد ۔ 20 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے نائب صدر محمد راشد ملک نے کہا ہے کہ قومی ٹیم چوتھے قطر انٹرنیشنل کپ ویٹ لفٹنگ چیمپیئن شپ میں شرکت کرے گی۔ چیمپیئن شپ 15 دسمبر سے شروع ہوگی جس میں پاکستان کے پانچ کھلاڑی شرکت کریں گے، اس سلسلہ میں ایونٹ کی تیاری کے لئے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ لاہور میں جاری ہے، چیمپیئن شپ چار روز تک جاری رہے گی۔