پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا کرکٹ ٹیسٹ میچ (کل) شروع ہوگا

ابوظہبی ۔20 اکتوبر (اے پی پی ) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ (کل) جمعہ سے شیخ زید سٹیڈیم، ابوظہبی میں شروع ہوگا۔ پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو پہلے میچ میں 56 رنز سے شکست دی تھی۔ اس سے قبل پاکستان کی ٹیم ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو ٹی ٹونٹی اور اور ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ کرچکی ہے۔ پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز مصباح الحق نے کہا ہے کہ انکی ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہے اور ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لئے میدان میں اترنے کو بے تاب ہے، انہوں نے کہا کہ وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں کامیابی پر بہت خوش ہیں،