نیشنل جونئیر ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کے لئے اسلام آباد کی 8 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے
نیشنل جونئیر ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کے لئے اسلام آباد ٹیم کا اعلان
اسلام آباد۔7جون (اے پی پی):نیشنل جونئیر ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کے لئے اسلام آباد کی 8 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔
گزشتہ روز اسلام آباد ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری رفیق سرحدی نے اسلام آباد ٹیبل ٹینس ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اسلام آباد ٹیبل ٹینس ٹیم 8 کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جن میں چار مرد اور چار خواتین کھلاڑی شامل ہیں۔ مرد کھلاڑیوں میں عباس حسین، علی عامر، مصطفیٰ علی اور موسیٰ شاہد جبکہ خواتین کھلاڑیوں میں پاکیزہ سہیل، ہادیہ وقار، نور الہدیٰ اور ارہا فریال شامل ہیں۔ ٹیم کے ہمراہ کوچنگ کے فرائض حرا اشرف (ویمن کوچ) اور سہیل محمود مینز کوچ) انجام دیں گے۔ منتخب ٹیم کے کھلاڑی نیشنل جونئیر ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔جو کہ آج سے پشاور میں شروع ہو رہی ہے جس میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گی۔









