راولپنڈی ۔ 29 نومبر (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری قومی ٹی 20- کرکٹ کپ میں لاہور وائٹس نے فیصل آباد کو 10 رنز سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ پنڈی سٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میچ میںپہلے کھیلتے ہوئے لاہور وائٹس نے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 142 رنز بنائے، سلمان بٹ نے 8 چوکوں کی مدد …
قومی ٹی 20- کرکٹ کپ ، لاہور وائٹس نے فیصل آباد کو 10 رنز سے ہرا کر فائنل کےلئے کوالیفائی کر لیا

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 29 نومبر (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری قومی ٹی 20- کرکٹ کپ میں لاہور وائٹس نے فیصل آباد کو 10 رنز سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ پنڈی سٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میچ میںپہلے کھیلتے ہوئے لاہور وائٹس نے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 142 رنز بنائے، سلمان بٹ نے 8 چوکوں کی مدد سے 40 رنز، عمراکمل نے پر دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 35 رنز، کامران اکمل نے چھ چوکو ں کی مدد سے 30 رنز بنائے، اسد علی نے 37 رنز دے کر دو جبکہ سعید اجمل نے 13 رنز، یاسر شاہ نے 28 رنز اور عمران خالد نے 30 رنز دے کر ایک، ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا، جواب میں فیصل آباد کی ٹیم مطلوبہ ہدف پور ا نہ کرسکی بلکہ 19.4 اوورز میں 132 رنز بنا کر آﺅ ٹ ہوگئی








