اسلام آباد۔14اکتوبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری قومی ٹی 20 کپ کے مزید دو میچز (آج) جمعرات کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میں بلوچستان اور نادرن کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جبکہ دوسرے میچ میں سدرن پنجاب کا مقابلہ سندھ سے ہوگا۔ ایونٹ میں چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں جن میں ناردرن، خیبر پختونخوا، سنٹرل پنجاب، سدرن پنجاب، بلوچستان اور سندھ شامل ہیں، ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل 17 اکتوبر کو جبکہ فائنل 18 اکتوبر کو پنڈی سٹیڈیم میں کھیلا جائےگا۔