- Advertisement -
اسلام آباد ۔ 23 فروری (اے پی پی) پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیراہتمام قومی کبڈی چیمپئن شپ 28 فروری سے لاہور میں شروع ہوگا۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل رانا محمد سرور نے بتایاکہ چیمپیئن شپ کی تیاریاں زور و شور پر ہیںچیمپیئن شپ میں بارہ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان ایئر فورس، پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے، پاکستان پولیس، ہائر ایجوکیشن کمیشن، سوئی سدرن گیس پائپ لمٹیڈ، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خبیر پختونخوا اور اسلام آباد شامل ہیں انہوں نےکہا کہ ایران کی ٹیم خصوصی طور پر شرکت کرے گی۔یہ چیمپیئن شپ 4 مارچ تک جاری رہے گا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=90706
- Advertisement -