اسلام آباد ۔ 23 فروری (اے پی پی) سمندری خوراک کی قومی برآمدات میں رواں مالی سال 2017-18ءکے دوران9 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا جنوری کے دوران سمندری خوراک کی برآمدات 229.479 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 210.654 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئی …
سمندری خوراک کی قومی برآمدات میں رواں مالی سال کے دوران 9 فیصد اضافہ
اسلام آباد ۔ 23 فروری (اے پی پی) سمندری خوراک کی قومی برآمدات میں رواں مالی سال 2017-18ءکے دوران9 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا جنوری کے دوران سمندری خوراک کی برآمدات 229.479 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 210.654 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں۔ اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ کے دوران سمندری خوراک کی قومی برآمدات میں 18.825 ملین ڈالر یعنی 9 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پی بی ایس کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا جنوری کے دوران 88 ہزار 625 میٹرک ٹن سمندری خوراک برآمد کی گئی ہے جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 77 ہزار 798 میٹرک ٹن سمندری خوراک برآمد کی گئی تھی۔ اس طرح بالحاظ وزن سمندری غذا¶ں کی قومی برآمدات میں 14 فیصد یعنی 10 ہزار 827 میٹرک ٹن کا اضافہ ہوا ہے۔









