اسلام آباد۔4جنوری (اے پی پی):قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بائولر حارث رؤف نے مینز بگ بیش لیگ (بی بی ایل)میں باؤنڈری پر ناقابلِ یقین کیچ پکڑ کرسب کو حیران کردیا۔حارث رؤف ان دونوں آسٹریلین ٹی 20 لیگ مینز بگ بیش میں میلبورن سٹارز کی نمائندگی کررہے ہیں۔
حارث نے مینز بی بی ایل میں میلبورن سٹارز اور میلبورن رینیگڈز کے درمیان میلبورن میں کھیلے گئے 33 ویں میچ میں باؤنڈری پر ایرون فنچ کا ناقابل یقین کیچ پکڑا،جس پر ان کو کافی داد دی گئی۔
حارث رؤف نے میچ میں 4 اوورز میں 26 رنز کے عوض 1 وکٹ حاصل کی، ان کی گیند پر آؤٹ ہونے والے کھلاڑی افغانستان کے محمد نبی تھے۔
حارث رؤف کے مداح انہیں ایک ناقابل یقین کیچ پکڑنے پر ’سپریم ایتھلیٹ‘ کا لقب دے رہے ہیں۔اس سے قبل سوشل میڈیا پر نوجوان فاسٹ بولر محمد حسنین کے چرچے تھے جنہوں نے بھی مینز بی بی ایل میں شاندار انٹری دی تھی اور میچ کے پہلے ہی اوور میں مخالف ٹیم کے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا دی تھی۔