مقبوضہ کشمیر میں سیاستدان کشمیریوں کی نسل کشی اور انسانیت کے خلاف جرائم میں بھارتی فوج کے سہولت کار بنے ہوئے ہیں،قومی کرکٹ ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر مبارکباد،سردار محمد مسعود خان اسلام آباد ۔ 19 جون (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد مسعود خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت نواز سیاسی جماعتیں اور سیاستدان کشمیریوں کی نسل کشی اور انسانیت کے …
قومی کرکٹ ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر مبارکباد،سردار محمد مسعود خان

مزید خبریں
مقبوضہ کشمیر میں سیاستدان کشمیریوں کی نسل کشی اور انسانیت کے خلاف جرائم میں بھارتی فوج کے سہولت کار بنے ہوئے ہیں،قومی کرکٹ ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر مبارکباد،سردار محمد مسعود خان
اسلام آباد ۔ 19 جون (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد مسعود خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت نواز سیاسی جماعتیں اور سیاستدان کشمیریوں کی نسل کشی اور انسانیت کے خلاف جرائم میں بھارتی فوج کے سہولت کار بنے ہوئے ہیں،فاروق عبداللہ ، محبوبہ مفتی ، اور ان کے ساتھی کشمیری قوم کے مجرم ہیںجو اپنے کشمیری بھائیوں کو بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں قتل ہوتا دیکھ کر خاموش تماشائی بنے رہتے ہیںاور اس ظلم کے خلاف آواز بلند نہیں کرتے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیف ایڈیٹر کشمیر ایکسپریس زاہد تبسم ، حویلی سے مسلم لیگی رہنما مسعود راٹھور ، نواز شریف ٹائیگرفورس کے سربراہ مشتاق احمد ڈار ، اکرام حسین شاہ ، ایم ایس ایف کے رہنماﺅں انیس خان ، اور اُسامہ خان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ جنہوں نے گزشتہ روز جموں کشمیر ہاﺅس میں آپ سے ملاقات کی اور آپکی چچی کے انتقال پر تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی ۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں اس وقت کشمیری قوم کے حقیقی لیڈر اور نمائندے حریت رہنما ہیں جن کی ایک کال پر لاکھوں لوگ سڑکوں پر نکل آتے ہیں۔ حریت کانفرنس کے قائدین کشمیری قوم کی نمائندگی کرتے ہوئے قابض فوج کے عتاب کا نشانہ بنتے ہیں۔ اپنے بھائیوں کے جنازوں کو کندھا دیتے اور غمزدہ خاندانوں کی غمگساری کرتے ہیں۔








