لاہور۔14فروری (اے پی پی):پاکستان نے جنوبی افریقہ کو4 وکٹوں سے ہرا کر ٹی ٹونٹی سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والی3 میچز پر مشتمل ٹی ٹونٹی سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کی ٹیم نے ڈیوڈ ملر کی شاندار بیٹنگ کی بدولت مقررہ اووز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنزبنائے اور پاکستان کو جیت کے لئے 165رنز کا ہدف دیا۔پاکستان نے یہ ہدف 19 ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا اور سیریز اپنی نام کر لی۔پاکستانی ٹیم میں بابراعظم (کپتان)‘محمد رضوان ‘حیدر علی‘حسین طلعت‘آصف علی‘فہیم اشرف‘محمد نواز‘عثمان قادری‘حسن علی‘شاہین شاہ آفریدی اور زاہد محمود شامل تھے۔جنوبی افریقی ٹیم میں ہنری کلاسن(کپتان)، جینمن ملان، ریزا ہینڈرکس، جے جے سمٹس، پائٹ وین بلجون، ڈیوڈ ملر، ایندائل فلکوایو، ڈیوین پریٹوریس،بجورن فارٹون لوتھو سیپاملا اور تبریز شمسی شامل تھے۔