قومی کر کٹ ٹیم آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے سری لنکا روانہ ہو گئی

لاہور۔2فروری (اے پی پی):پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں لاہور سے سری لنکا کے لیے روانہ ہو گئی ہے۔ 15 رکنی قومی ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کر یں گے ۔ سکواڈ میں ابرار احمد، بابر اعظم، فہیم اشرف، فخر زمان، خواجہ محمد نافع، محمد نواز، محمد سلمان مرزا، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، شاداب خان، شاہین شاہ …

لاہور۔2فروری (اے پی پی):پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں لاہور سے سری لنکا کے لیے روانہ ہو گئی ہے۔ 15 رکنی قومی ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کر یں گے ۔ سکواڈ میں ابرار احمد، بابر اعظم، فہیم اشرف، فخر زمان، خواجہ محمد نافع، محمد نواز، محمد سلمان مرزا، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، عثمان خان اور عثمان طارق شامل ہیں۔

قومی ٹیم سری لنکا پہنچنے کے بعد آج اور کل منگل کو مکمل آرام کرے گی تاکہ کھلاڑی سفر کی تھکن سے نجات حاصل کر سکیں ۔پاکستان ٹیم اپنی ورلڈ کپ تیاریوں کا باقاعدہ آغاز 4 فروری کو آئرلینڈ کے خلاف وارم اپ میچ سے کرے گی، جہاں شائقین کو قومی کھلاڑیوں کی فارم اور کمبی نیشن دیکھنے کا موقع ملے گا۔شائقین کرکٹ کو قومی ٹیم سے شاندار کارکردگی کی بھرپور امید ہے۔