قومی کمیشن برائے انسانی ترقی کے ڈائریکٹر جنرل کی اپنی ٹیم کو "کلین اینڈ گرین پاکستان” کے تحت ملک بھر میں پودے لگانے کیلئے حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

80

اسلام آباد ۔ 15 جون (اے پی پی) قومی کمیشن برائے انسانی ترقی (این سی ایچ ڈی) کے ڈائریکٹر جنرل حسن بیگ نے اپنی ٹیم کو "کلین اینڈ گرین پاکستان” کے تحت ملک بھر میں پودے لگانے کیلئے حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ پیر کو یہاں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ این سی ایچ ڈی ایک سال میں 6 کروڈ 30 لاکھ پودے لگانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ این سی ایچ ڈی کے پاس ملک کے 114 اضلاع پر محیط گراس روٹ لیول کا ایک مضبوط انفراسٹر کچر موجود ہے۔ حسن بیگ نے اس اہم مقصد میں ملکی و غیر ملکی غیر سرکاری تنظیموں، ڈونرز سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو شامل کرنے کے لئے متحرک اور قابل عمل انداز اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔