اسلام آباد ۔ 8 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ قومی کمیشن برائے حقوق اطفال قائم کر دیا گیا ہے اور اس کے لئے حکومت نے 2 کروڑ روپے فراہم کئے ہیں۔ پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر مشتاق احمد کی تحریک کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی کمیشن برائے حقوق اطفال کے لئے تعیناتیاں بھی ہو …
قومی کمیشن برائے حقوق اطفال قائم کر دیا گیا ہے ، حکومت نے اس کے لئے 2 کروڑ روپے فراہم کئے ہیں
اسلام آباد ۔ 8 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ قومی کمیشن برائے حقوق اطفال قائم کر دیا گیا ہے اور اس کے لئے حکومت نے 2 کروڑ روپے فراہم کئے ہیں۔ پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر مشتاق احمد کی تحریک کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی کمیشن برائے حقوق اطفال کے لئے تعیناتیاں بھی ہو گئی ہیں اور اس کے لئے دفتر بھی قائم کر دیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر شیریں مزاری نے کہا کہ کمیشن 28 فروری 2020ءسے کام کر رہا ہے۔ قبل ازیں سینیٹر مشتاق احمد نے اپنی تحریک پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ بچوں کو صحت اور غذا کی سہولیات فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ اس سلسلے میں 2017ءمیں ایکٹ منظور ہوا تھا جس کے تحت چھ ماہ میں کمیشن قائم کیا جانا تھا لیکن اس کے قیام کو تین برس لگ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بچوں سے جبری مشقت، زیادتی اور دیگر واقعات کی روک تھام کے لئے فوری اور ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔









