قومی ہاکی چیمپئن شپ ، پیر کو مزید پانچ میچوں کا فیصلہ ہو گا

قومی ہاکی چیمپئن شپ ، پیر کو مزید پانچ میچوں کا فیصلہ ہو گا

راولپنڈی۔15اکتوبر (اے پی پی):قومی ہاکی چیمپئن شپ میں (کل)بروز پیر کو مزید پانچ میچوں کا فیصلہ ہو گا ، تفصیلات کے مطابق پی ایچ ایف اور آرمی ویلفئیر ٹرسٹ کے اشتراک سے 67 ویں قومی ہاکی چیمپئن شپ کے سنسنی خیز مقابلے لیفٹیننٹ جنرل ندیم اشفاق ہاکی اسٹیڈیم ، راولپنڈی میں جاری ہیں ، چیمپئن شپ کے پانچویں روز مزید پانچ میچ کھیلے جائیں گے ، پہلے میچ میں پاکستان آرمی اور گلگت بلتستان کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی ، دوسرا میچ سندھ اے اور رینجرز کے درمیان کھیلا جائے گا ، تیسرے میچ میں اسلام آباد اور بلوچستان بی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی ، چوتھا میچ پاکستان واپڈا اور پولیس کے مابین کھیلا جائے گا جبکہ پانچویں میچ میں آزاد جموں و کشمیر اور پاکستان کسٹمز کی ٹیمیں نبردآزما ہوں گی ۔