قومی ہیروواولمپکس گولڈمیڈلسٹ ارشد ندیم کی پتوکی آمد،‘والہانہ استقبال

126
Gold medalist Arshad Nadeem
Gold medalist Arshad Nadeem

قصور۔ 11 اگست (اے پی پی):قومی ہیروو اولمپکس گولڈمیڈلسٹ ارشد ندیم کی پتوکی آمد پروالہانہ استقبال کیا گیا ۔

اولمپکس گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے پتوکی میں ملتان روڈ پر ناشتہ کیا، ارشد ندیم کیساتھ اُن کے اہل خانہ اور دوست احباب بھی ناشتہ میں شریک تھے، ارشد ندیم کی آمد کا سن کر شہریوں کی بڑی تعداد ملتان روڈ ہوٹل پر ُامڈ آئی، پتوکی شہریوں نے ارشد ندیم کا ڈھول کی تھاپ پر والہانہ استقبال کیا اورپتوکی ارشد ندیم کی آمد پر شہریوں نے استقبالی نعرے لگاے اور سیلفیاں بنائیں۔ارشد ندیم کا قافلہ بذریعہ پتوکی سے ملتان روڈ میاں چنوں کے لیے روانہ ہو گیا ۔