قومی یوم اخبار بینی بدھ کو منایا گیا

92
National Newspaper Day
National Newspaper Day

اسلام آباد۔25ستمبر (اے پی پی):پاکستان بھر میں اخبار بینی کا قومی دن بدھ 25ستمبر کو منایا گیا۔اخبار کی شکل میں صحافت کا آغاز 12سو سال پہلے یورپ میں ہوا اور پھر اخبار دنیا کی تمام معلومات کا مرکز بن گیا۔ اس دن کی مناسبت سے منعقدہ مختلف پروگرامز اور تقریبات میں سوشل میڈیا کے دور میں اخبارات کی اہمیت کو اجاگرکیا گیا ۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں 24 گھنٹے کی ٹیلی ویژن نشریات اور ڈیجیٹل میڈیا کے باوجود اخبارات کی خبروں کو ہی سب سے قابل بھروسہ ذریعہ مانا جاتا ہے ۔ اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں مختلف سماجی تنظیموں کی جانب سے تقریبات کا اہتمام کیا گیا اور عام آدمی کو اخبار بینی کی اہمیت کے حوالہ سے آگاہی فراہم کی گئی۔