قوم اس مشکل وقت میں بلوچستان کے بھائیوں کو اکیلا نہ چھوڑے،صادق سنجرانی

101
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی

اسلام آباد۔1اگست (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سیلاب اور بارشوں سے بہت نقصان ہوا ہے، قوم اس مشکل وقت میں بلوچستان کے بھائیوں کو اکیلا نہ چھوڑے۔

پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر کہدہ بابر اور سینیٹر بہرہ مند تنگی کے نکتہ اعتراض پر ریمارکس دیتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ قوم اس مشکل گھڑی میں بلوچستان کے عوام کے ساتھ ہے، وزیراعظم نے بلوچستان کے متاثرہ علاقوں کا دوسری مرتبہ دورہ کیا ہے،

پوری قوم متاثرین کی مدد کرے گی اور متاثرہ بھائیوں کی مدد سے پیچھے نہیں ہٹے گی، متاثرہ افراد کی مدد کے لئے پوری قوم سے اپیل کرنی چاہیے کہ وہ بلوچ بھائیوں کے ساتھ تعاون کریں۔