وزیراعظم شہباز شریف سیلاب زدہ علاقوں کے دورہ کے لئے کوئٹہ پہنچ گئے، وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا ٹویٹ

اسلام آباد۔1اگست (اے پی پی):وزیراعظم شہباز شریف خشنوب، ضلع قلعہ سیف اللہ میں سیلاب متاثرین کے لئے قائم کردہ خیمہ بستی چمن اور سیلاب زدہ علاقوں کے دورہ کے لئے کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پیر کو اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزیراعظم کو راستے میں این ڈی ایم اے کے چیئرمین نے ریسکیو ریلیف اور امدادی کارروائیوں پر بریفنگ دی۔

اپنے ایک اور ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم اپنے دورہ کے دوران بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کا جائزہ اور متاثرین سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم خشنوب، ضلع قلعہ سیف اللہ میں سیلاب متاثرین کے لئے قائم کردہ خیمہ بستی اور چمن میں سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کریں گے اور مقامی لوگوں سے ملاقات بھی کریں گے۔