قوم جنگ ستمبر 1965 کے شہدا اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے، وزیر اعظم شہبازشریف

170
جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب اور ملاقاتوں میں سیلاب سے پیدا ہونے والے انسانی المیہ بارے آگاہ کروں گا،وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد۔7ستمبر (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ قوم جنگ ستمبر 1965 کے شہدا اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے،پاک فضائیہ کے شہدا کی عظیم قربانیوں سے اپنے سے 4 گنا بڑے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔

بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ آج 7 ستمبرکے دن پوری قوم یوم فضائیہ منارہی ہے۔ پاکستان کی آزاد فضائوں کے محافظوں نے ہمیشہ وقت آنے پردشمن کو یہ بات باور کرائی کہ وطن عزیز کی طرف سے میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو ہمیشہ منہ کی کھانی پڑے گی۔

جنگ ستمبر 1965 کےشہدااور غازیوں کو مجھ سمیت پوری قوم خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ تمام پاکستانی سکوا ڈرن لیڈر سرفراز رفیقی ،سکواڈرن لیڈر منیرالدین اور، فلائٹ لیفٹیننٹ یونس حسین سمیت پاک فضائیہ کے تمام شہدا کی شکرگزار ہے جن کی عظیم قربانیوں نے اپنے سے 4 گنا بڑے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا