اسلام آباد۔13دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ قوم پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے لاہور میں ذاتی مفادات کو تحفظ دینے کیلئے انعقاد کئے گئے جلسے کو مسترد کر دیا ہے، اپوزیشن کے پاس مستقبل میں عام آدمی کے مسائل حل کرنے کیلئے کوئی حکمت عملی نہیں ہے۔ اتوار کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے …
قوم ذاتی مفادات کیلئے انعقاد کئے گئے پی ڈی ایم جلسوں کو مسترد کر چکی ہے، سینیٹر شبلی فراز

مزید خبریں
اسلام آباد۔13دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ قوم پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے لاہور میں ذاتی مفادات کو تحفظ دینے کیلئے انعقاد کئے گئے جلسے کو مسترد کر دیا ہے، اپوزیشن کے پاس مستقبل میں عام آدمی کے مسائل حل کرنے کیلئے کوئی حکمت عملی نہیں ہے۔ اتوار کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پی ڈی ایم کی طرف سے انعقاد کئے گئے لاہور جلسہ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گیارہ سیاسی جماعتیں عوام کی جانوں کیلئے سنگین خطرہ ہیں جیسا کہ ملک میں کورونا کیسز میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے جلسوں کے پیچھے کوئی عوامی ایجنڈا نہیں ہے اسلئے انہیں بے مقصد مشن میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔








