قوم قائدِاعظم کے نظریات کی پاسداری، قومی اتحاد کے فروغ، رواداری کے استحکام اور خوشحال پاکستان کے لیے کام کرنے کے عہد کی تجدید کرے، وفاقی وزیر خالد حسین مگسی

اسلام آباد۔25دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی نے قوم پر زور دیا ہے کہ وہ قائدِاعظم کے نظریات کی پاسداری، قومی اتحاد کے فروغ، رواداری کے استحکام اور ایک خوشحال پاکستان کے لیے کام کرنے کے عہد کی تجدید کرے۔ اپنے پیغام میں وفاقی وزیر نے قائدِاعظم محمد علی جناح کی یومِ پیدائش کے موقع پر انہیں شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا اور پاکستان …

اسلام آباد۔25دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی نے قوم پر زور دیا ہے کہ وہ قائدِاعظم کے نظریات کی پاسداری، قومی اتحاد کے فروغ، رواداری کے استحکام اور ایک خوشحال پاکستان کے لیے کام کرنے کے عہد کی تجدید کرے۔ اپنے پیغام میں وفاقی وزیر نے قائدِاعظم محمد علی جناح کی یومِ پیدائش کے موقع پر انہیں شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا اور پاکستان کے بانی کو ان کی دوراندیش قیادت، دانشمندی اور غیر متزلزل عزم پر خراجِ تحسین پیش کیا جن کی بدولت ایک آزاد وطن کا خواب حقیقت میں ڈھلا۔ انہوں نے کہا کہ قائدِاعظم کے رہنما اصول، یعنی اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط، آج بھی موجودہ چیلنجز کا سامنا کرنے میں قوم کے لیے اخلاقی رہنمائی فراہم کر رہے ہیں۔

خالد مگسی نے اس امر پر زور دیا کہ قائدِاعظم کی انصاف، آئین پسندی، رواداری اور مساوی حقوق کے تحفظ سے وابستگی نے ایک جمہوری اور جامع پاکستان کی مضبوط بنیادیں رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ قائدِاعظم کا تنوع کے احترام، قانون کی بالادستی اور بین المذاہب ہم آہنگی کا پیغام آج بھی اتنا ہی مؤثر اور اہم ہے جتنا قیامِ پاکستان کے وقت تھا۔ وفاقی وزیر نے قوم پر زور دیا کہ وہ قائدِاعظم کے نظریات کی پاسداری، قومی اتحاد کو مضبوط بنانے، رواداری کو فروغ دینے اور آئندہ نسلوں کے لیے ایک پْرامن، ترقی یافتہ اور خوشحال پاکستان کے قیام کے لیے دیانت داری اور لگن کے ساتھ کام کرنے کے اجتماعی عزم کی تجدید کرے۔