اسلام آباد ۔ 12 جون (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قوم منی لانڈرنگ کرنے والوں کی ستائش نہ کرے جنہوں نے ہماری قوم کو نقصان پہنچایا اور عوام کو غربت میں دھکیلا اور اب جمہوریت کے پیچھے چھپ رہے ہیں ۔بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ کرنے والوں کو کوئی پروٹوکول نہیں ملنا چاہئے ،کہاں قومی دولت لوٹنے والوں سے خصوصی برتاﺅ کیا جاتا ہے؟ انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ منی لانڈرنگ کرنے والوں کے ساتھ مجرموں جیسا برتاﺅ کیا جائے۔