کراچی۔ 08 اگست (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے میجر طفیل محمد شہید کو 67ویں یومِ شہادت پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ میجر طفیل شہید کی شہادت نوجوان نسل کے لیے مشعلِ راہ ہے۔جمعہ کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ قوم میجر طفیل شہید جیسے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔انہوں نے کہاکہ میجر طفیل محمد شہید نے وطن کی خاطر جان دے کر عظیم مثال قائم کی،ایسے جانباز سپاہی قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں۔انہو ں نے کہاکہ پاکستان کی بقا ء اور سلامتی ہمارے شہداء کی عظیم قربانیوں کی مرہونِ منت ہے،ہم اپنے شہدا ء کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے مادرِ وطن کی حفاظت میں جانیں نچھاور کیں۔گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ افواجِ پاکستان کی جرات و قربانیاں وطن کا فخر ہیں۔