اسلام آباد ۔ 4 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ قوم یوم شہداءپولیس کے موقع پر پولیس کے بہادر شہید افسروں اورجوانوں کو خراج ِعقیدت پیش کرتی ہے۔ منگل کو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے، قیام امن اور عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے اپنی جان …
قوم پولیس کے بہادر شہید افسروں اورجوانوں کو خراج ِعقیدت پیش کرتی ہے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ قوم یوم شہداءپولیس کے موقع پر پولیس کے بہادر شہید افسروں اورجوانوں کو خراج ِعقیدت پیش کرتی ہے۔ منگل کو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے، قیام امن اور عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے اپنی جان کی قربانی دینے والے ان بیٹوں پر ہمیں فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف برسرپیکار ان بہادروں کو ہمارا سلام ہے۔








