قوم کرپٹ سیاستدانوں کو مزید برداشت نہیں کرے گی، وفاقی وزیر بحری امور

67

اسلام آباد۔19اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ قوم کرپٹ سیاستدانوں کو مزید برداشت نہیں کرے گی۔ پیر کے روز علی زیدی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ووٹ کی نام نہاد عزت کے نعرے مارنے والوں کیلئے ایک پیغام یہ ہے کہ کردار ، روپے اور اخلاق سے ووٹ کی عزت طے ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجرموں کے خالی نعرے مارنے سے ووٹ کا تحفظ ممکن ہے نہ ہی ووٹر کا حق محفوظ ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا اور حزب اختلاف کی جماعت کے کچھ عناصر کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کے معاملے کو الجھانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ عناصر اس جرم کے مرتکب ہونے کے بجائے یہ پوچھ رہے کہ کیپٹن (ر) صفدر پر کس طرح کا الزام عائد کیا گیا اور انہیں کس انداز میں گرفتار کیا گیا۔