قوم کی طرف سے 9 مئی کے افسوسناک واقعات کی متفقہ طور پرمذمت، قومی علامتوں اور فوجی تنصیبات پر حملہ سوچا سمجھا منصوبہ ہے، ملوث مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ، اپساس سروے پول

صدر فیصل آباد چیمبر

اسلام آباد۔25مئی (اے پی پی):پاکستانی شہریوں نے 9 مئی کے افسوسناک واقعات کی متفقہ طور پر مذمت کرتے ہوئے اکثریت نے قومی علامتوں اور فوجی تنصیبات کی بے حرمتی کو سوچا سمجھا اقدام قرار دیا ہے اور ملوث مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ 9 مئی کے افسوسناک واقعات کے حوالے سے معروف غیر سرکاری عالمی تحقیقی ادارے “اپساس  کی جانب سے قومی سطح کے سروے پول کے نتائج کے مطابق پاکستانی قوم 9 مئی کو ہونے والے ناخوشگوار واقعات کی مذمت کرنے پر متفق ہے۔

پاکستانی شہریوں کی اکثریت 9 مئی کے واقعات کو شرپسندوں کی جانب سے قابل احترام قومی علامتوں اور فوجی تنصیبات کی “پہلے سے سوچی سمجھی بے حرمتی” کے واقعات کے طور پر دیکھتی ہے۔ سروے کے مطابق ایک چوتھائی قوم پی ٹی آئی کو اس سانحے کا ذمہ دار قرار دیتی ہے۔ پاکستانیوں کی 80 فیصد انتہائی اکثریت 9 مئی کے سانحے میں ملوث مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتی ہے۔ سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 2 میں سے 1 پاکستانی پی ٹی آئی کی قیادت اور کارکنوں پر 9 مئی کے واقعے کی مذمت کرنے پر زور دیتا ہے۔