قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی کی جانب سے ورلڈ ہیلتھ ایکسپو 2026 میں شرکت کرنے والے پاکستانی نمائش کنندگان کے اعزاز میں میں عشائیہ

دبئی۔13فروری (اے پی پی):ورلڈ ہیلتھ ایکسپو (ڈبلیو ایچ ایکس) 2026 دبئی میں شرکت کرنے والے پاکستانی نمائش کنندگان کے اعزاز میں میں عشائیہ دیا گیا۔ عشائیہ تقریب میں قونصل جنرل پاکستان حسین محمد نے ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ قونصلر علی زیب خان اور قونصل خانے کے دیگر افسران کے ہمراہ پاکستانی نمائش کنندگان کا خیرمقدم کیا اور خطے کے نمایاں طبی پلیٹ فارم میں ان کی شرکت کو سراہا۔ قونصلیٹ جنرل …

دبئی۔13فروری (اے پی پی):ورلڈ ہیلتھ ایکسپو (ڈبلیو ایچ ایکس) 2026 دبئی میں شرکت کرنے والے پاکستانی نمائش کنندگان کے اعزاز میں میں عشائیہ دیا گیا۔ عشائیہ تقریب میں قونصل جنرل پاکستان حسین محمد نے ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ قونصلر علی زیب خان اور قونصل خانے کے دیگر افسران کے ہمراہ پاکستانی نمائش کنندگان کا خیرمقدم کیا اور خطے کے نمایاں طبی پلیٹ فارم میں ان کی شرکت کو سراہا۔

قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی سے جاری پریس ریلیز کے مطابق قونصل جنرل نے صحت اور دواسازی کے شعبوں میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے پر نمائش کنندگان کو خراج تحسین پیش کیا اور پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے روابط مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

اس موقع پر پاکستانی کاروباری شخصیات کو باہمی تبادلہ خیال، ممکنہ اشتراک کے مواقع تلاش کرنے اور متحدہ عرب امارات میں قائم ہیلتھ کیئر صنعت کے نمائندوں سے روابط بڑھانے کا بھی موقع ملا۔یہ نمائش اس سے قبل عرب ہیلتھ کے نام سے منعقد ہوتی رہی ہے۔