قونصل جنرل حسین محمد کی پی بی سی نیٹ ورکنگ تقریب میں شرکت، کاروباری روابط کے فروغ پر زور

دبئی ۔8اگست (اے پی پی):دبئی میں پاکستان کے قونصل جنرل حسین محمد نے یوم آزادی کی مناسبت سے پاکستان بزنس کونسل (پی بی سی) کی دوسرے سپیڈ نیٹ ورکنگ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی جو پاکستان ایسوسی ایشن دبئی (پی اے ڈی) میں منعقد ہوئی۔ تقریب کا یہ خصوصی ایڈیشن پاکستان کے یوم آزادی کی مناسبت سے منعقد کیا گیا تھا جس میں پاکستانی پیشہ ور افراد، کاروباری …

دبئی ۔8اگست (اے پی پی):دبئی میں پاکستان کے قونصل جنرل حسین محمد نے یوم آزادی کی مناسبت سے پاکستان بزنس کونسل (پی بی سی) کی دوسرے سپیڈ نیٹ ورکنگ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی جو پاکستان ایسوسی ایشن دبئی (پی اے ڈی) میں منعقد ہوئی۔

تقریب کا یہ خصوصی ایڈیشن پاکستان کے یوم آزادی کی مناسبت سے منعقد کیا گیا تھا جس میں پاکستانی پیشہ ور افراد، کاروباری شخصیات اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے کاروباری رہنمائوں کے ایک متنوع گروپ نے شرکت کی۔ یہ پلیٹ فارم متحدہ عرب امارات میں پاکستانی کمیونٹی کے اندر رابطہ قائم کرنے، تعاون اور کاروباری تعلقات کو فروغ دینے کا موقع فراہم کرتا ہے۔قونصل جنرل نے کامیاب اور منظم نیٹ ورکنگ ایونٹ کے انعقاد پر پی بی سی کی انتظامیہ اور بورڈ ممبران کی تعریف کی۔انہوں نے شرکا کے درمیان پرجوش تبادلہ خیال کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات نہ صرف پاکستانی پروفیشنل کمیونٹی کے درمیان روابط کو مضبوط بناتے ہیں بلکہ معاشی مواقع بھی پیدا کرتے ہیں۔

قونصل جنرل حسین محمد نے شرکا کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ متحدہ عرب امارات کو پاکستان کی برآمدات کو بڑھانے کے لئے مل کر کام کریں اور پاکستانی کاروباری اداروں کے درمیان تعاون اور معلومات کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا۔چیئرمین پی بی سی شبیر مرچنٹ نے شرکا کو اپنے کاروباری نیٹ ورکس کو وسعت دینے ، جدید خیالات کے تبادلے اور رابطے قائم کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے میں اس طرح کے نیٹ ورکنگ ایونٹس کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔اس موقع پر پاکستان کے یوم آزادی کی مناسبت سے کیک کاٹنے کی خصوصی تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا۔