قوی امکان ہے کِم جونگ ا±ن وہی کریں گے جو درست ہے، ڈونلڈٹرمپ

واشنگٹن۔29 مارچ (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ کوریائی جزیرے کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرکے شمالی کوریا کے رہنما، کِم جونگ ا±ن وہ کریں گے جو ا±ن کے عوام اور نسل انسانی کے لیے درست ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ڈونلڈٹرمپ نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ وہ کِم جونگ ا±نکے ساتھ مجوزہ ملاقات کے منتظر …

واشنگٹن۔29 مارچ (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ کوریائی جزیرے کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرکے شمالی کوریا کے رہنما، کِم جونگ ا±ن وہ کریں گے جو ا±ن کے عوام اور نسل انسانی کے لیے درست ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ڈونلڈٹرمپ نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ وہ کِم جونگ ا±نکے ساتھ مجوزہ ملاقات کے منتظر ہیں تاہم انہوں اس بات زور دیا کہ فی الوقت سنگین نوعیت کی تعزیرات اور دباو¿جاری رکھا جائے گا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کے چینی ہم منصب شی جن پنگ نے ا±نھیں ایک پیغام بھیجا ہے اورکہا ہے کہ کِم جونگ کے ساتھ ملاقات اچھی رہی اور یہ کہ شمالی کوریا کے رہنما ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کے منتظر ہیں۔

مزید خبریں