(ق) لیگ سے کوئی ناراضگی نہیں ، پانچ سال تک حکومت کے ساتھ رہیں گے، گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کی مزار اقبال پر پھولوں کی چادرچڑھانے کے بعد میڈیا سے گفتگو

لاہور۔9نومبر (اے پی پی):گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ (ق) لیگ سے کوئی ناراضگی نہیں ، پانچ سال تک حکومت کے ساتھ رہیں گے،اپوزیشن کے کسی رُکن کی گر فتاری کا حکومت سے کوئی تعلق نہیں، ہم سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتے،عوام نے اپوزیشن کے بیانیہ کو مستردکر دیا ہے،الیکشن2023سے پہلے کسی صورت نہیں ہوں گے، اگر اپوزیشن یہ چاہتی ہے کہ احتساب کے خاتمے کیلئے …

لاہور۔9نومبر (اے پی پی):گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ (ق) لیگ سے کوئی ناراضگی نہیں ، پانچ سال تک حکومت کے ساتھ رہیں گے،اپوزیشن کے کسی رُکن کی گر فتاری کا حکومت سے کوئی تعلق نہیں، ہم سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتے،عوام نے اپوزیشن کے بیانیہ کو مستردکر دیا ہے،الیکشن2023سے پہلے کسی صورت نہیں ہوں گے، اگر اپوزیشن یہ چاہتی ہے کہ احتساب کے خاتمے کیلئے مذاکرات کیے جائیں تو ایسا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،نیب سمیت تمام ادارے مکمل آزادی کیساتھ کام کررہے ہیں۔ وہ سوموار کے روز مزار اقبال پر حاضری دینے اور پھولوں کی چادرچڑھانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ(ن) لیگ اور پیپلزپارٹی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے خلاف عدالتوں میں آج جو مقدمات ہیں وہ سب یہ لوگ ایک دوسرے کیخلاف بناتے رہے ہیں، اُنہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف نے کسی کے خلاف کوئی مقدمہ نہیں بنایا۔ ایک سوال کے جواب میں چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اپوزیشن چاہتی ہے کہ تحر یک انصاف کی حکومت ختم ہوجائے ،ملک میں احتساب کا عمل رک جائے ، یہ دونوں کام ہی نہیں ہوسکتے ۔ اُنہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس اگر ملکی ترقی و خوشحالی اور عوام کو ریلیف دینے کے حوالے سے کوئی تجاویز ہیں تووہ سامنے لیکر آئیں ان سے عوامی ایشوز پر مذاکرات ہوسکتے ہیں مگر کر پشن کے خاتمے پر کسی قسم کا سمجھوتہ اور بات چیت نہیں ہوگی۔ایک اور سوال کے جواب میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ کس کو اقتدارمیں لانا ہے، اس کا فیصلہ صرف عوام کے ووٹ کی طاقت سے ہی ہوسکتا ہے، اس لیے اپوزیشن جماعتوں کو چاہیے کہ وہ جلسے جلوس کر نے کی بجائے عام انتخابات کا انتظار کریں۔اُنہوں نے کہا کہ پولیس نے اگر (ن) لیگ کے کسی رُکن کو گر فتار کیا ہے تواَمن وامان کو یقینی بنانا پولیس کی ذمہ داری ہے اور وہ اپنے اقدامات کر نے میں آزاد ہے، ہم پولیس میں کسی قسم کی سیاسی مداخلت نہیں کر رہے اور وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت کی واضح پالیسی ہے کہ کسی کو انتقام کا نشانہ نہیں بنائیں گے بلکہ آئین وقانون کی حکمرانی حکومت کی اولین تر جیح ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ نئے امر یکی صدر جوبائیڈن کے آنے کے بعد ہمیں توقع ہے کہ ُدنیا میں محاذآرائی اور ٹکراﺅ کے حالات ٹھیک ہوں گے اور نئے امر یکی صدر دُنیا کو ساتھ لیکر چلیں گے ۔ اُنہوں نے توقع کا اظہار کیا کہ مسئلہ کشمیراور مسئلہ فلسطین جیسے مسائل حل کرنے کے لیے ٹھوس اقداما ت کر یں گے اور دُنیا میں اَمن لیکر آئیں گے۔ چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ہم وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ایسا پاکستان بنا نا چاہتے ہیں جہاں قانون سب کے لیے برابر ہو اور غر یب آدمی کو بھی صحت اور تعلیم سمیت دیگر سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے ۔ اُنہوں نے کہا کہ علامہ محمد اقبال جیسی ہستیاں صدیوں بعد پیدا ہوتی ہیں، علامہ اقبال ؒنے اپنی فکر انگیز شاعری اور فلسفہ خود ی سے مسلمانان ہند کو متحدکیا، اُنہوں نے کہا کہ ہمیں دُنیا میں اپنا کھویا ہوامقام حاصل کرنے کیلئے شاعر مشرق کی فکر پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔