لاؤس چین تعلقات کے مستقبل بارےپرامید ہیں،دونوں ممالک کے تعلقات مزید گہرے ہوتے جا رہے ہیں، صدر لاؤس

چین اور لاؤس کے درمیان سفارتی تعلقات کی 65ویں سالگرہ کے موقع پر لاؤس پیپلز ریولوشنری پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور لاؤس کے صدر تھونگلون سیسولیت نے اپنے دورہ چین کے موقع پر چائنا میڈیا گروپ کو ایک خصوصی انٹرویو میں چین۔لاؤس ریلوے کو بھرپور سراہا

بیجنگ ۔6جون (اے پی پی):چین اور لاؤس کے درمیان سفارتی تعلقات کی 65ویں سالگرہ کے موقع پر لاؤس پیپلز ریولوشنری پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور لاؤس کے صدر تھونگلون سیسولیت نے اپنے دورہ چین کے موقع پر چائنا میڈیا گروپ کو ایک خصوصی انٹرویو میں چین۔لاؤس ریلوے کو بھرپور سراہا اور چین۔لاؤس تعلقات کے مستقبل کے لیے گہری توقعات کا اظہار کیا۔ چین۔لاؤس تعلقات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ رواں سال دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 65ویں سالگرہ ، اور "لاؤس۔چین دوستی کا سال” بھی منایا جا رہا ہے۔لاؤس پیپلز ڈیموکریٹک ریپبلک کے قیام کے بعد سے، دونوں ممالک کے تعلقات مزید گہرے، مضبوط اور ہمہ جہت ہوتے جا رہے ہیں۔انہیں یقین ہے کہ مستقبل میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور سفارتی تعلقات مزید مضبوط ،گہرے اور اعلیٰ سطح تک پہنچیں گے۔